2019 میں پاکستان، بھارت جوہری جنگ کے قریب تھے، مائیک پومپیو

امریکہ(اُمت نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےاپنی نئی کتاب میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 میں پاکستان اوربھارت جوہری جنگ کے قریب آ چکے تھے ۔ امریکہ نے مداخلت کرکے کشیدگی ختم کی تھی۔
مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب ’نیوَر گِو این اینچ‘ میں لکھتے ہیں کہ بھارت نے فضائی حملے مقبوضہ کشمیر میں 41 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کیے
جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کا جنگی جہاز مارگرایا اور پائلٹ کوبھی پکڑ لیا تھا۔
ایک سینئر بھارتی اہلکار کی ارجنٹ فون کال پر میںنیند سے بیدا ر ہوگیا ۔اس وقت میں کانفرنس کےسلسلے میں ہنوئی میں تھا
بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ جوہری حملے کی تیاری پاکستان نے شروع کرلی ہے اس لیے بھارت پیش قدمی پر غور کررہا ہے
مائیک پومپیو کے مطابق انہوں نے بھارتی اہلکار کو کہا کہ آپ کچھ نہ کریں، ہمیں چیزوں کو سلجھانے کے لیے وقت دیں۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ امریکی سفارتکاروں نےجوہری جنگ کی طرف نہ جانے کیلئے  پاکستان اور بھارت دونوں کو قائل کیا
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اُس رات ایک ہولناک نتیجے سے بچنے کے لیے جو امریکا نے کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ہندو انتہا پسند گرو کا مسلمانوں پر عورتوں کو اغوا کرنے کا الزام

مسلمان پانچ وقت کی نماز پڑھ کر سمجھتے ہیں جو چاہیں کرتے پھریں چاہے ہو کسی ہندو عورت کا اغوا ہی کیوں نہ ہو، بابا رام دیو کی ہرزا سرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔