فواد چوہدری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ‘‘۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک اور پیغام میں چند گاڑیوں کی فوٹیج بھی شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہیں۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد رات گئے زمان پارک کے باہر جمع ہو ئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، گرفتار کر کے دکھائیں، عمران خان کو گرفتار کرنا ایک سازش ہے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکن ملک میں فسطائیت قائم نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کایوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر پیغام

اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب مسائل جموںو کشمیر کاتنازع ہے۔ بھارت نے جموںو کشمیر پر 75 سال سے نا جائز قبضہ کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔