ایف بی آر کی کارروائی ،نارتھ کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور سیل

کراچی: ایف بی آر نے محصولات کی ادائیگی نہ کرنے نارتھ کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کو سیل کردیا اس موقع پر فیڈرل بورڈ ریونیو کے افسران کے علاوہ علاقہ پولیس سمیت اہلکاروں کی بھاری تعداد اور رینجرز بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں ایم سی بی یوپی موڑبرانچ سے بلال ڈپارٹمنٹل اسٹور پر منگل کی شام ایف بی آر کی ٹیم نے اچانک چھاپہ مارا اور کمپیوٹرائز ریکارڈ چیک کیا مطلوبہ شواہد ملنے پر اعلیٰ افسران کی جانب سے اسٹور کو سیل کرنے کے احکامات دئیے گئے جس کے بعد فوری طور پر سیل کی کارروائی شروع کردی گئی اسٹور کے کو باہر نکال دیا گیا جن کے باہر نکلتے ہی آس پاس کے دکانداروں سمیت محلے داروں اور راہ گیروں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس الرٹ ہوگئی جبکہ رینجرز کی موبائلز بھی قریب موجود رہیں تاہم ایف بی آر ٹیم نے پرامن طور پر اپنی کارروائی مکمل کرلی اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ بلال اسٹور کے مالکان سے سیلز ٹیکس و دیگر محصولات کی عدم ادائیگی کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کی تو پہلے انہوں نے گریز کیا اور بعد ازاں موقع سے رفو چکر ہو گئے ۔۔یاد رہے کہ گزشتہ دوعشروں قبل بلال ٹریڈرز کے نام سے گروسری اسٹور چند برسوں میں ترقی کرکے علاقے کے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں تبدیل ہو گیا۔