عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند، سونا اور چاندی مہنگی

نیویارک : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا، سونے اور چاندی کے نرخوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ دوسری جانب آٹو اور آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی آئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 96 سینٹ اضافہ کے ساتھ 85 اعشاریہ 46 ڈالر ہو گئیں۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 97 سینٹ اضافہ کے ساتھ 78 اعشاریہ 87 ڈالر ہو گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کےنرخوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ سونےکی فی اونس قیمتیں 4 ڈالراضافے سے1943  ڈالرہو گئیں۔ چاندی کی فی اونس قیمتیں 92 سینٹ کے اضافے سے 23.82 ڈالرہو گئیں۔

آٹو اور آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤ جونز انڈیکس 368 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی انڈیکس 58 پوائنٹس بڑھ کر چار ہزار 76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک انڈیکس 190 پوائنٹس بڑھ کر11 ہزار 584 پوائنٹس پر آگیا۔