ٹرین میں سفر

ٹرین میں سفر کرنیوالے شوقین افراد کیلئے بری خبر

ریلوے نے ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)ٹرین میں سفر کرنیوالے شوقین افراد کیلئے بری خبرآگئی ہے۔ ریلوے نے ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں ریلوے نے 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے پر ڈیزل کی قیمتوں میں15فیصد اضافہ ہونے سے یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرایے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے،
اس لئے ریلوے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔