پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار تھے۔ پی ٹی آئی رہنماء کو ضمانت ہونے کے بعد آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوادچودھری کی درخواست ضمانت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے منظورکی اوررہائی کا حکم دیاتھا،

رو بکار جاری ہونے کے بعد فوادچودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی،
اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،تحریک انصاف کے کارکنوں کی عمران خان اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔