اپنےنکاح کیلئے شاہین آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

کراچی(اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے   نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اہل خانہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا نکاح جمعہ کو سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء کے ساتھ ہوگا۔
تقریب نکاح میں رشتہ دار، عزیزو اقارب، کرکٹرز اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی جب کہ رخصتی دلہن کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔
اس سے پہلے شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصا کی شادی گزشتہ ہفتہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔