شاہین شاہ آفریدی اورانشا کا رشتہ تقریباً 2 سال قبل طے پایا تھا۔فائل فوٹو
شاہین شاہ آفریدی اورانشا کا رشتہ تقریباً 2 سال قبل طے پایا تھا۔فائل فوٹو

شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تیاریاں مکمل، تقریب آج ہوگی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبلے بازشاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاآفریدی کے ساتھ آج ہو گا،تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

شان مسعود، حارث رؤف اور شاداب خان کے بعد سال نو میں زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے شاہین شاہ چوتھے پاکستانی کرکٹرہیں تاہم فی الحال صرف نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اور رخصتی بعد کی جائے گی۔

لاہور قلندرز کے کپتان پہلے ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں کیونکہ ان کے نکاح کی تقریب آج روشنیوں کے شہرمیں ہوگی۔تقریب میں کئی نامور شخصیات، کرکٹرز اوردیگر کی شرکت متوقع ہے۔

واضع رہے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اورانشا کا رشتہ تقریباً 2 سال قبل طے پایا تھا۔