پروفیسرحفیظ نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

کراچی (اُمت نیوز)کرکٹ ٹیم کےسابق آل رائونڈ اور پروفیسر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی میں داخل لےلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں وائس چانسلر پروفیسر خالد عراقی سے محمد حفیظ نے ملاقات کی ،وی سی کراچی نے کا استقبال بڑی گرمجوشی سے کیا ۔
محمد حفیظ کاکہنا تھا کہ اپنا تعلیمی سفر کھیل کی وجہ سے ادھورا چھوڑ دیا تھا مکمل نہ کر سکا ۔ لیکن اب مجھے بہتر ین چانس ملا ہے اور اس سے میں فائدہ اٹھائوں گا۔
وی سی جامعہ کراچی پروفیسرخالدعراقی  کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں ہم آپ کو  خوش آمدیدکہتےہیں،کھیل کودمیں نوجوان نسل کوحصہ لیناچاہیے
آپ کےتجربات سے اُمید کرتے ہیں کہ طلبہ استفادہ حاصل کریں گے۔