پی ٹی آئی کا اے پی سی میں شرکت سے انکار

اسلام آباد( اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف  نے کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7 فروری کو اسلام آباد میں آل پارٹی کانفرنس بلائی ہے ۔ جس میں پی ٹی آئی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماءشاہ محمود قریشی نےاس حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس میںشرکت تحریک انصاف کو پیغام ملا ہے کہ اس کا حصہ بن جائیں
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک طرف تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پرچے کیے جارہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں چیلنجز پر سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوتیں دی جا رہی ہیں ۔ یہ دونوں متضاد چیزیں ہیں
انہوں نے کہا کہ   اے پی سی کا ایجنڈامعلوم تو ہونا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں ؟کیا ہم ان کی ناکامیوں پر مہر لگانے جائیں؟
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو گزشتہ روز ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی تھی۔