پی ایس ایل 8 ،کمنٹیٹرز کے ممکنہ ناموں کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 کے کمنٹرل پینل کے ممکنہ ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو ابتدائی طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیک وقت دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سےبڑے کمنٹری پینل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان، طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو، عروج ممتازکمنٹری پینل میں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کرے گا۔