کراچی : گلشن اقبال میں ایک اور پکوان سینٹر لوٹ لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں ایک اور پکوان سینٹر لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک دس میں واقع رضا اسکوائر کے قریب پکوان سینٹر پر ہونے والی لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں مسلح ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خواتین اور بچوں کو اسلحہ دکھا کر ڈرا رہےتھے۔ملزم کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا۔ ملزمان نے پکوان سینٹر سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لئے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آنے کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ واردات کا مقدمہ بھی تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے۔