مردہ قرار دی گئی امریکی خاتون زندہ ہونے کے بعد پھر انتقال کر گئی

نیویارک(امت نیوز)امریکہ میں مردہ قرار دی گئی ایک عورت گھر میں آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست لووا کے ایک گھر میں مردہ قرار دی گئی 66 سالہ خاتون کی آخری رسومات جاری تھیں کہ خاتون سانس لینے لگی۔خاتون کو لووا میں گلین اوکس الزائمر اسپیشل کیئر سینٹر کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو مردہ قرار دینے والے اسپیشل کیئر سینٹر پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جسے اسپیشل کیئر سینٹر نے 3 جنوری کو مردہ قرار دیا تھا۔

لووا کے ڈپارٹمنٹ آف انسپیکشن اینڈ اپیلز کے مطابق متاثرہ خاتون کو ڈیمینشیا، بے چینی اور ذہنی تناؤ کا سامنا تھا لیکن اسپیشل کیئر سینٹر نے خاتون کو مردہ قرار دیکر پلاسٹک کے بیگ میں بند کر کے مردہ خانے بھیج دیا۔خاتون کو مردہ خانے سے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 5 جنوری کو انتقال کر گئی۔دوران تفتیش اسپیشل کیئر سینٹر کے ایک ملازم نے بتایا کہ 3 جنوری کو خاتون بالکل بھی سانس نہیں لے رہی تھی اور اس کی نبض بھی حرکت نہیں کر رہی تھی تو اس وقت اس کی اطلاع ایک نرس کو دی گئی۔رپورٹ کے مطابق 60 سالہ خاتون پوری رات نرس کی نگہداشت میں رہیں اور نرس نے بھی دعویٰ کیا کہ اس نے بھی پوری رات خاتون کی نبض میں کسی قسم کی حرکت نوٹ نہیں کی، جس کے بعد کیئر سینٹر نے خاتون کو مردہ قرار دیکر لاش کو بیگ میں بندکر کے مردہ خانے بھجوا دیا۔