کراچی میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلی ’اسمارٹ پولیس کار‘ سڑک پرآگئی

کراچی : سندھ پولیس نے کراچی میں سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے پولیس اسمارٹ کار پائیلٹ پروجیکٹ متعارف کرا دیا۔ابتدائی طور پر اسمارٹ کار ضلع جنوبی میں تعینات کی گئی ہے جس میں ایک ڈرائیور اور آپریٹر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ اس اسمارٹ کار میں 4 میگا پکسل کے 8 کیمرے نصب ہیں جو گاڑی کی چاروں اطراف کا جائزہ لیں گے، یہ تمام کیمرے مختلف جدید نوعیت کے سافٹ وئیر سے لیس ہوں گے۔

اس اسمارٹ کار میں ترقی پذیر مما لک کی پولیس تفتیش میں استعمال ہونے والا چہرہ اور شناخت کرنے کا سافٹ ویئر نصب کیا گیا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ اس سافٹ وئیر کی مدد سے ملک میں چلنے والی دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔