بھارت میں دولہے کا بارات کے لیے کرین کا انتخاب، آخر وجہ کیا بنی؟

گجرات: بھارت میں پیش آیا انوکھا واقعہ، دلہن کو لانے کے لیے دولہا کرین پر سوار ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع نوساری میں شادی کو یادگار بنانے اور کچھ الگ کرنے کی غرض سے دولہا نے بارات کے لیےگاڑی کی بجائے کرین کا انتخاب کیا۔کرین پر سوار اس دولہے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارت میں شادیاں ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا صارفین کے لیے تفریح کا باعث بنتی ہیں۔ کبھی شادی کے موقع پر کیا ہوا ڈانس وائرل ہوتا ہے تو کبھی رسمیں مرکزِ نگاہ بنتی ہیں۔ اکثر دولہے بارات پر مہنگی گاڑیوں پر سوار ہو کر اپنی دلہن کو لینے جاتےہیں لیکن اس دولہے کا گاڑی اور گھوڑے  کی بجائے کرین کا انتخاب کرنا سچ میں چونکہ دینے والا عمل ہے۔

یہ دلفریب واقعہ لوگوں میں موضوع  بحث  بن گیا ہے۔جس پر دولہے کا کہنا ہے  کہ گاڑی اور گھوڑے کے روایتی انتخاب کو چھوڑ کر  کچھ الگ اور منفرد  کرنا چاہتا تھا اس لیے شادی کو یادگار بنانے کے لیے کرین کا انتخاب کیا تھا۔ اس کو یہ خیال سوشل میڈیا سے ملا تھا۔

دولہا اور خاندان کے افراد جے سی بی مشین کی بیف بالٹی میں سوار ہو کر گئے۔ جے سی بی مشین کو مکمل طور پر پھولوں اور رنگین کپڑوں سے خوب سجایا ہوا تھا اور اگلے حصے کو ڈھانپ رکھا تھا۔اس واقعہ سےثابت ہوتا ہے کہ بلڈوازر اور جے سی بی مشینوں کو عمارتیں گرانے کے علاوہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔