وسیم اکرم کی شاہین آفریدی کی شادی میں عدم شرکت، وجہ بھی بتادی

لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ کھلاڑی اور سابق کپتان وسیم اکرم شاہین آفریدی  اور انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے ۔ انہوں نے نہ آنے کی وجہ بھی بتادی

ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے نکاح پر مبارکباد دی۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں لیکن میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔

اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔