وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
 وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سےمبینہ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی دارالحکومت کےعلاقے ایف نائن پارک میں مسلح افراد نے لڑکی سے زیادتی کانشانہ بناڈالا
لڑکی نے بتایا کہ وہ ہواخوری کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی ، اسے مسلح افراد نے روکا اور دوست کو الگ لے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
ملزمان نے لڑکی کی جانب سے شور کرنے پر تھپڑ مارے اور درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، حملہ آوروں کو دہائیاں دیں، پر وہ باز نہیں آئے۔
ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکی سے کہا کہ شام کے وقت پارک نہیں آیا کرو۔
ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے جسم پر زیادتی کے نشانات ہیں۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ وہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہے، دو لڑکوں میں سے ایک کی عمر زیادہ نہیں تھی
مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے، پارک کے عملے کو بھی شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا ہے، سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ گزشتہ رات کروایا گیا، پمز میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون کی ٹانگ اور چہرے پرخراشوں کے نشانات پائے گئے۔