کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا نمائشی میچ آج ہوگا

کوئٹہ(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ8 کے سلسلے کا نمائشی میچ  آج کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

نمائشی میچ کیلئے میدان سج گیا، تیاریاں اور انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

میچ کیلئے پچ بھی تیار ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ شائقین کے بیٹھنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں

دوسری جانب بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے سرفرازاحمد اوربابر اعظم سمیت مزید کئی کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے۔

شاہد آفریدی،کامران اکمل، محمد حفیظ بھی کوئٹہ پہنچنے والوں میں شامل ہیں، ان کے علاوہ معین خان، ارشد خان، نسیم شاہ اور اعظم خان بھی کراچی سے کوئٹہ پہنچے ہیں۔

کل کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کیلئے اداکارایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ میں ہیں