پریزائیڈنگ افیسر نے بیلٹ پیر کینسل کرکے دوسرا بیلٹ پیر جاری کردیا۔فائل فوٹو
پریزائیڈنگ افیسر نے بیلٹ پیر کینسل کرکے دوسرا بیلٹ پیر جاری کردیا۔فائل فوٹو

اے پی سی کی دعوت دینی ہے تو لکھ کر دیں، پرویز خٹک

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریری دعوت مانگ لی۔
لاہور میں زمان پارک کے باہر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں اگر دعوت دینی ہے تو لکھ کر دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ 11 بجے فون کرکے دعوت دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہنے کوشش کررہی ہے لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ وہ نیوٹرل رہیں، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر بات کرے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے، ہم نے ان کو جیل میں نہیں ڈالا یہ اپنی کرتوت سے گئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں فارنزک لیبارٹری موجود ہے، یہ کہتے ہیں کہ لیبارٹری نہیں، ہمارا صوبہ سب سے بہتر ہے، یہ ملک کے ہمددرد نہیں ہیں، ایوب خان کے دور تک کوئی قرضہ نہیں تھا، ان مداریوں نے قرضہ لیا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں ان کو خبردار ک