ایران میں بے پردہ خواتین کے لیے نئی سزا

ایران(اُمت نیوز)ایران میں پردہ نہ کرنے والی خواتین کیلئے نئی سزا کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی سزا کے تحت گھر سے بے پردہ ہو کر باہر نکلنے والی خواتین کیلئے جب تک جرمانہ ادا نہیں ہو جاتا تب تک وہ تمام سماجی خدمات سے محروم رہیں گی۔
ایران میں وسط ستمبر سےخواتین پر حجاب اور دیگر پابندیوں کے خلاف احتجاجی تحریک جاریہے۔ ساڑھے4 ماہ سے جاری مظاہرے سے ایرانی حکومت شدید دباؤ کا شکارہے۔
تاہم مہینوں جاری احتجاج کے باوجود حکومت کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی ۔
اب ایرانی پارلیمنٹ کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ موسی غضنفر عبادی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب نہ پہننے والوں کو جلد ہی ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا جائے گا۔
ایرانی اہلکار نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اگر لڑکی اپنے موقف پر اصرار کرتی ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا
اور جرمانے کی ادائیگی تک اس کے قومی شناختی کارڈ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ جرمانہ ادا کرنے تک سماجی خدمات سے محروم رکھا جائے گا۔