لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرداور ابرآلو رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رات کے وقت بارش کے امکانات ہیں
کے پی کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد ررہے گا، چترال،دیر ،سوات، بونیر ، مالاکنڈ ،کوہستان ، مانسہرہ میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش او رپہاڑوں پربر ف باری کا امکان ہے۔
ایبٹ آباد،بالاکوٹ،پارہ چنار،وزیرستان، بنوں ، ڈی آ ئی خان ،کرم، کوہاٹ ،پشاور اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔