پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب میں 64 افسران کے ڈپٹی کمشنرز سمیت تقرر وتبادلے کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور محمد علی کو ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
فیاض احمد موہل کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ، عبداللّٰہ خرم نیازی کو ڈی سی جھنگ اور محمد سرمد تیمور کو ڈی سی شیخوپورہ،شاہد عمران مارتھ ڈی سی منڈی بہاؤالدین ، حسن وقار چیمہ ڈی سی راولپنڈی اور ظہیر انور ڈی سی بہاولپور تعینات ،عمر جہانگیر ڈی سی ملتان، علی عنان قمر ڈی سی فیصل آباد اور عدنان محمود اعوان کو ڈی سی سیالکو ٹ تعینات کیا گیا ہے ۔