وکی پیڈیا کا پاکستان میں بندش پربیان آگیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ٹی اے کی جانب سے توہین آمیز اور غیر قانونی موادنہ ہٹانے پروکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیا ہے
تفصیلات کے مطابق وکی پیڈیا کا کہنا ہے کہ توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میںبند کردیا گیا ہے۔
آفیشل اکائونٹ سے جاری تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہماری سروس اور تمام پراجیکٹس کو پاکستان میں بین کردیا گیا ہے۔
وکی پیڈیا  کا مزید کہنا تھا کہ یکم فروری کو پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ 48گھنٹوں کیلئے وکی پیڈیا کی سروس کو ڈی گریڈ کردیا گیا ہے ۔ پھر تین فروری کو وکی پیڈیا ویب سائٹ پاکستان میں بلاک کردی گئی ہے۔
آن لائن انسائیکلو پیڈیا کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کو محروم کر دیا گیا ہے،
اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر کوئی پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائے گا۔
ہم امید کرتے ہیں حکومت پاکستان ہمارا ساتھ دے گی اور وکی پیڈیا سروس اور پراجیکٹس کو فوری بحال کرے گی۔