آزادکشمیر، ضلع ہٹیاں بالا میں آتشزدگی سے 9مکانا ت جل گئے

آزاد کشمیر(اُمت نیوز)آزادکشمیر میں ضلع ہٹیاں بالا کے علاقے محلہ موہری میں آتشزدگی سے 9مکانات جل گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ضلع آزادکشمیر ضلع ہٹیاں بالا کی یوسی سینا دامن کے محلہ موہری میں پیش آیا ۔ جس میں 2بچوں سمیت 4 افراد جھلس کرزخمی ہوگئے ہیں
علاقہ میں سڑک نہ ہونے اور علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث ریسکیواور فائر بریگیڈ کا نہ پہنچ سکا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو لیا ہے۔
مکینوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو دیکھتے دیکھتے دیگرمکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
9 مکانات جل کرراکھ کا ڈھیر بن گئے اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دے دی گئی۔
جلنے والے مکانات 2،2، 3،3 منزلہ تھے جن میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا