فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر پرویز مشرف فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کوکورنگی روڈ کالاپل کے قریب واقع فوجی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ ، جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی و دیگرفوجی افسران ،خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف اتوار کی صبح انتقال کر گئے تھے،وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی وفات پر صدر و وزیراعظم کے علاوہ عسکری قیادت و سیاسی رہنماوں کی جانب سے شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا تھا۔