فواد چوہدری کے نیلسن منڈیلا بیان پر شہباز گل کا تبصرہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کے نیلسن منڈیلا بیان پر دلچسپ تبصرہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کا کہنا ہے جس طر ح کی قوم ہوگی ویسا ہی نیلسن منڈیا ،فواد چوہدری بھائی ہیں اور دوست بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو انہیں نیلسن منڈیلا تسلیم کر لینا چاہیے، کیونکہ جیسے عوام کے کرتوت ہونگے ، ویسا ہی انہیںنیلسن منڈیلا ملنا ہے۔
25 جنوری کو عدالت پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ان پر جو مقدمہ کیا گیا ہے یہی مقدمہ نیلسن منڈیلا پر بھی ہوا تھا۔
اس سے پہلے پارٹی رہنماؤں کی غیر حاضری کا شکوہ شہباز گِل اپنی پیشی پر بھی کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے کے باوجود ہمارے لوکل لیڈرز تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔