نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان بدستور ٹاپ پوزیشن پر

دبئی: آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت دو پوائنٹس اضافے کیساتھ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ ایک پوائنٹ اضافے کیساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز تین پوائنٹس اضافے کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
سری لنکا چار پوائنٹس کی کمی کیساتھ آٹھویں پوزیشن افغانستان کیلئے خالی کرنا پڑی جس کا ایک پوائنٹ کم ہوا ۔ بنگلہ دیش دو پوائنٹس کمی کیساتھ دسویں، زمبابوے تین پوائنٹس کمی کیساتھ بارہویں، ہالینڈ چار پوائنٹس اضافے کیساتھ تیرہویں نمبر پر ہے۔نیپال کی ٹیم کے 26 پوائنٹس ہیں تاہم اسے رینکنگ میں شامل ہونے کیلئے مزید ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہوگا۔