جنوبی وزیرستان،وانا میں 10 سال بعد موبائل فون سروس بحالی کا فیصلہ

جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانامیں موبائل سروس کی بحالی کافیصلہ موبائل سروس کے ذمہ داروں اور حکومتی اداروں کے درمیان میٹنگ کے بعد کیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 10سے12 روز کے دوران موبائل سروس بحال کی جائے گی۔قبائلی عمائدین کا مطالبہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں لدھا ،کانی گرم ،مکین ،سرویکئی اور دیگرعلاقوں میں بھی موبائل سروس بحال کی جائے۔واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس 10 سال سے بند تھی۔