بحرین کاغیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 10 سال کااقامہ جاری کرنے کا فیصلہ

منامہ:بحرین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 10 سال کا قابل تجدید سیلف سپانسر شپ اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق گزشتہ روز ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کی جانب سے وزیر داخلہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیلف سپانسرشپ اقامہ کا ڈرافٹ تیار کیا جائے۔
اس نئے سسٹم کا مقصد سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر بحرین کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے بحرین کے اقتصادی ویژن 2030ءکی اہمیت پر زور دیا ہے
جبکہ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معیارات کے مطابق سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو مزید سازگار بنایا جاسکے۔