سابق فوجی نےملکی قرضہ اتارنےکیلئےچیف جسٹس کو5ہزار روپےبھجوا دیے

اسلام آباد: ایک سابق فوجی افسر نے چیف جسٹس کو ملکی قرضہ اتارنے کے لیے 5 ہزار روپے بھجوا دیےہیں۔
سابق فوجی نے رقم کے کیساتھ ایک خط لکھا ہے جس میں انہوںنے لکھا ہے کہ یہ پانچ ہزار ملکی قرضہ اتارنے کیلئے قومی خزانے میں جمع کرادیے جائیں ۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کےمطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شکریہ کے ساتھ سابق فوجی کو اپنی رقم واپس بھجواتےہوئے لکھا ہے کہ ملکی قرضہ اتارنے کا معاملہ عدالت عظمیٰ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا رقم بھجوا کر قرضہ اتارنا سپریم کورٹ پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔