فاروق ستارکا ایم کیوایم کے منحرف رہنمائوں کیخلاف دائر ریفرنس خارج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کی جانب سے ایم کیوایم کے 14 منحرف سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف دائر ریفرنس خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کے رکن عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے ریفرنسز کی سماعت کی اور ایم کیوایم پاکستان کے منحرف سابق قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین کے خلاف ریفرنسز خارج کردیئے۔ـ
ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے اور فاروق ستار کی کنوینر شپ ختم ہونے کی بنیاد پر کیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 14 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر کیے تھے۔
فاروق ستار نے سابق ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین، سفیان یوسف اور سلمان بلوچ جبکہ سابق ارکان صوبائی اسمبلی شیراز وحید، ارم عظیم فاروقی، بلقیس مختار، عارف مسیح بھٹی، ندیم رضی، ارتضی’ خلیل، محمود عبدالرزاق دلاور خان، خالد بن ولایت اور ہیر سوہو کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے سے متعلق ریفرنس دائر کیے تھے۔