آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیرڈاکٹرعمرزخیل وال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران افغانستان کی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ افغان سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری پرپاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے کردارکی تعریف کی۔