پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چینی سفیرکی ملاقات

اسلام آباد: چین کے سفیریاؤ جینگ نے نیول ہیڈ کوارٹرزمیں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران سی پیک کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ امورپربھی بات چیت کی گئی جبکہ چین کے سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سیکورٹی کے استحکام کی کاوشوں کو بھی سراہا۔