سپریم کورٹ نے بھاشا اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بھاشا اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم جاری کردیا ہے۔

بدھ کوسپریم کورٹ میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے مہمند اوربھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم جاری کیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب کا اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپانی کی قلت کاسامنا ہے، پانی کامسئلہ حل نہ ہوا توبحران شدید ہوجائے گا، ڈیموں کی تعمیرمیں قوم کومدد کرنا ہوگی، ڈیمزکی تعمیرکیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی تعاون کریں گے۔