بنی گالہ میں عمران خان کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

اسلام آباد:بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، سیاسی گہما گہمی میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایک ایمبولینس اورایک فائر بریگیڈ کی گاڑی بنی گالہ پہنچا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بنی گالہ ہاؤس کے اطراف سرچ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں۔ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن حکام کو بھی انتظامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔