ایشیا کپ کے لئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

 

لاہور: سلیکشن کمیٹی نےایشیا کپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔سابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو 18 رکنی ٹریننگ کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا،جبکہ اوپنر شان مسعود اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور سلیکش کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ٹورنامنٹ سے پہلے آخری کیمپ کا انعقاد 3 ستمبر سے 10 ستمبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم ہوگا۔

شان مسعود کے علاوہ آل راونڈر عماد وسیم بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، دونوں کھلاڑی کم و بیش ایک سال بعد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔18 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عامر، حسن علی، شان مسعود، بابر اعظم، شاداب خان، محمد حفیظ کے علاوہ فہیم اشرف فخر زمان، عمام الحق، آصف علی، حارث سہیل، عماد وسیم، محمد نواز، عثمان خان شنواری، جنید خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment