بھارت، 91 سالہ شخص نے 87 سالہ بیوی ماردی

 

نئی دہلی : بھارت میں 91سالہ شخص کو 87 سالہ بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش میں 91 سالہ شخص نے اپنی 87 سالہ بیوی کو قتل کر دیا ،

 

پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گھریلو جھگڑے پر قتل کے بعد اس کی لاش جلادی گئی۔ ہمسایوں اور عزیزوں کے مطابق دونوں میاں بیوی میں روزانہ جھگڑا رہتا تھا۔