کراچی میں رات گئے پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

 

کراچی :رات گئےکراچی کے مضافاتی علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ،دھماکا خیز مواد اور خود کش جیکٹس اور بال بیرنگ برآمد ہوئےہیں ۔

 

پولیس کے مطابق برآمد خود کش جیکٹس کا وزن 25 کلو گرام ہے،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،پولیس کے مطابق کارروائی پولیس اور حساس اداروں نے مل کر کی،تاہم اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ دہشت گردوں کاتعلق کس گروپ سے ہے۔