احسان مانی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

لاہور: احسان مانی پی سی بی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔
چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر احسان مانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد احسان مانی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے اور عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا، چیئرمین منتخب ہونے کے بعد احسان مانی کی سربراہی میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔