کراچی، سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک میں کتا مرگیا

کراچی :کراچی کے علاقے سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے مرا ہوا کتا برآمد کیا گیا جسے نکال کر ٹنکی صاف کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن میں پمپنگ اسٹیشن کی مرکزی ٹنکی میں کتا گر کر مرگیا جسے نکال کر ٹنکی صاف کردی گئی تاہم پمپنگ اسٹیشن میں گندگی کے باعث پانی کے دوبارہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پمپنگ اسٹیشن میں کتا گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کے تدارک کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔