ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کل متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی

لاہور:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں ایشیاءکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کل متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔
اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جمع ہوں گے جس کے بعد ایشیاءکپ میں شرکت کے لیے رات متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی جہاں 15 ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع ہوگا اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔
فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق اور بابر اعظم ،شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جیند خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔