آرمی چیف نے13دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، تعلیمی ادارے تباہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی سنگنین وارداتوں میں ملوث تھے۔

دہشت گرد 202 افراد کے قتل میں ملوث تھے، انہوں نے151 عام شہریوں اور اور آرمڈ فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 51 اہلکاروں کو قتل کیا جب کہ ان کے حملوں میں 249 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیر الرحمان، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، داؤد شاہ، محمدمنیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، دہشت گردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے آگے اپنے جرائم کا اعتراف اورانہیں فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 7 دیگر دہشت گردوں کو قید کی بھی توثیق کردی۔

Comments (0)
Add Comment