عمران خان کے کرپشن مخالف اقدامات درست ہیں:ڈاکٹر عاصم

 

کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو درست قرار دے دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے جو کچھ برآمد ہوااس کی ذمہ داری جیل پولیس کی ہے۔ جیل انتظامیہ نےدوبارہ بھی شرجیل میمن کےعلاج کی درخواست کی جو مسترد کردی گئی۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات انتقامی کارروائی پر مبنی ہیں ،اس پر نظر ثانی کی جائے ۔احتساب عدالت کراچی ميں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ريفرنس کی سماعت ہوئی جو 22 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ڈاکٹر عاصم نے بطور چیئرمین صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی حیثیت سے ملنے والے تمام مراعات ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ۔

Comments (0)
Add Comment