نیپال کا بھارت کے ساتھ فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار

 

کھٹمنڈو:چین سے متبادل تجارتی روٹ ملنے کے بعد نیپال نے بھارت کو آنکھیں دکھا نا شروع کردیں۔ نیپال نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کر دیا۔یہ مشقیں گزشتہ روز شروع ہوئی تھیں جو16ستمبر تک جاری رہیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے یہ مشقیں خلیج بنگال منصوبہ برائے کثیر الملکی ٹیکنیکی و اقتصادی تعاون(بمس ٹیک)کے نام سے شروع کرنے کا پروگرام بنایا تھا جن میں بھارت،نیپال،بنگلہ دیش،بھوٹان،سری لنکا، میانمر اور تھائی لینڈ شامل تھے۔تاہم نیپال نے ان مشقوں میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے کہ جو علاقائی صورتحال کے پس منظر میں بھارت کیلئے ایک اور بڑا دھچکاہے۔

Comments (0)
Add Comment