جیل میں ایڈیٹ شدہ اخباردیا جاتاہے :مریم نواز

 

راولپنڈی :نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے انکشاف کیاہے کہ ان کو جیل میں اخبار کاٹ کردیا جاتاہے اور جو اخبار ان تک پہنچتاہے اس میں خبریں ایڈیٹ کی ہوئی ہوتی ہیں ، اس لئے پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی نہیں ہوتی ۔

نجی ٹی وی کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ میرے پاس اس بارے میں اطلاعات نہیں ہیں کہ پارٹی کیا کررہی ہے ، کوئی احتجاج ہور ہا ہے یا نہیں۔ اس سوال پر کہ کیا آپ اخبار نہیں دیکھتیں؟ تو مریم نواز نے کہا کہ مجھے جو اخبار ملتا ہے وہ کٹا ہوا ہوتا ہے اور اس میں بہت سے خبریں ایڈیٹ کی ہوئی ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این آر او کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔ اگر عدالتیں آزاد ہوتیں تو جتنے ثبوت ہم نے دیئے ہیں ہم آزاد ہوجاتے ۔ عدالت کے فیصلے میں بتایا ہی نہیں گیا کہ ہماری آمد کتنی ہے تو پھر عدالت کیسے بتا سکتی ہے کہ ہمارے اثاثے آمدن سے زائد ہیں؟۔

Comments (0)
Add Comment