امریکاکی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پرپابندی کی دھمکی

 

واشنگٹن:امریکانے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پرپابندی کی دھمکی دی ہے، امریکاکیخلاف عالمی کریمنل کورٹ میں جانیو ا لے کیخلاف امریکی عدالتوں میں مقدمہ دائرہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں فلسطینی تنظیم پی ایل اوکے دفاتربھی بندکرنےکااعلان کر دیاگیا ہے،جان بولٹن نے کہا کہ امریکاآئی سی سی یاکسی اور ادارے کواسرائیل کے دفاع کاحق چھیننے نہیں دےگا، امریکا چاہتا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں، ہم نے پی ایل او کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے حصول کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی،امریکا کو یقین ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment