صدرمملکت ڈاکٹر عارف کابیگم کلثوم نوازکےانتقال پردکھ اورافسوس کااظہار

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میںکہا کہ لندن ہائی کمیشن کو مرحومہ کے خاندان کو تمام سہولیات کی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی وفات کا سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ انہوں نے میاں نواز شریف سمیت تمام لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment