انگلینڈ نےاوول ٹیسٹ میں بھی بھارت کوشکست دےدی

انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست دےدی،انگلش ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 118 رنز سےبھارتی ٹیم کو شکست دی ۔
بھارت کے 464رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کے ابتدائی پانچ بڑے بیٹسمین صرف 121 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد میچ میں بھارت کی واپسی ناممکن لگ رہی تھی ۔مشکل صورت حال میں راہول اور پنت نے چھٹی وکٹ پر 204 رنز کی شراکت قائم کی ۔
325کے اسکور پر پہلے 20چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149رنز بنانے والے راہول کو راشد نے بولڈ کردیا تو صرف 3 رنز کے اضافے پر ہی راشد نے معین علی کی مدد سے پنت کو پویلین کی راہ دکھائی،انہوں نے 4چھکوں اور 15 چوکوں لگائے اور 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
اس کے بعد بھارتی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 94 اعشاریہ 3 اوورز میں 354رنز پر ڈھیر ہوگئی ،یوں انگلش ٹیم نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز 4-1سے اپنے نام کرلی ۔
اپنےکیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں ایلسٹرکک نے شاندار پرفارمنس دی انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment