پی ٹی آئی کیساتھ سیاسی گٹھ جوڑ بر تنے پر اہم شخصیت جے یو آئی سے فارغ

 

اورکزئی ایجنسی :جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر اپنی پارٹی کے اہم رکن کی رکنیت ختم کر دی۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ضلع ناظم اسدا للہ اور ساتھی کونسلر صاحبزادہ گل کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کا ہنگامی اجلاس ضلع امیر مفتی دین اظہر حقانی کے زیر سر پر ستی منعقد ہوا ،جس میں ضلع ہنگو سے جماعت کے امیر مفتی دین اصغر ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا رحمت اللہ زار، سیکرٹری اطلاعات مسعود الرحمن اور دیگر علماکرام و عہدیداران شریک ہوئے۔اجلاس میں ضلع ناظم اسد اللہ وزیر اور ضلعی کو نسلر صاحبزاد گل کو مخا لف سیاسی حریف پی ٹی آئی کیساتھ سیاسی گٹھ جوڑ بر تنے پر جے یو آئی سے فارغ کر نے کا اعلان کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment