پی آئی اے کی پروازمیں 80سالہ مسافر جاں بحق

 

لاہور:پی آئی اے کی ٹورنٹوسے کر اچی آنے و الی پروازمیں 80سالہ مسافر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 784ٹورنٹو سے کراچی آرہی تھی کہ اس دوران جہاز میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مرنے والے شخص کی عمر 80سال ہے ، مسافر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا ہے جبکہ جاں بحق مسافر اکیلا ہی سفر کررہاتھا ، تاہم میت ایئرپورٹ پرورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment